ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم تکبیر قومی تاریخ کا بڑا دن ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب

یوم تکبیر قومی تاریخ کا بڑا دن ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب

 سٹی 42: ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی سربراہی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا 
28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے ریلی نکالی گئی،ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم اور ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد بلال ،یاسمین اختر سمیت سپورٹس بورڈ کے ملازمین شریک ہوئے ، قومی پرچم اٹھائے ریلی کے شرکاء کی پاک افواج کے حق میں نعرے باز ی کی 

ڈی جی سپورٹس پنجاب  نے کہا یوم تکبیر قومی تاریخ کا بڑا دن ہے،آج ہم اپنے تمام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ہمارے سائنسدانوں ہماری افواج اور ہمارے لیڈروں نے 28 مئی1998 کے دن ہمارے ملک کو ناقابل تسخیر کر دیا تھا،یوم تکبیر ہماری قوت کا دن ہے،اسی دن ایٹمی دھماکے کر کے ہمارے سائنسدانوں نے ناقابل تسخیر پاکستان کا اعلان کیا تھا،