ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ تکبیر ؛ اردو بازار کے تاجران کا پاکستان کوایٹمی طاقت بنانیوالی قیادت کوخراجِ تحسین

یومِ تکبیر ؛ اردو بازار کے تاجران کا پاکستان کوایٹمی طاقت بنانیوالی قیادت کوخراجِ تحسین

سٹی 42 : زندہ دلانِ لاہور میں یومِ تکبیر آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ سرکاری دفاتروں میں تقاریب، کھیل کے میدانوں، سیاستدانوں کے اجلاس، عوام کی ریلیوں میں ایک ایسا جذبہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔ 

اردو بازار کے تاجران نے یوم تکبیر کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا، صدر اردو بازار ابوذر غفاری گوہر نے اجلاس کی صدارت کی ۔

 صدراردوبازارابوذرغفاری گوہر نے کہا کہ یوم تکبیرملک کی دفاع کوناقابل تسخیربنانےکی یاد دلاتا ہے، یومِ تکبیرپاکستان کی خودمختاری و غیرت کا دن ہے۔ 

اس کے علاوہ لاہور چیمبر آف کامرس میں بھی اجلاس کا اہتمام کیاگیا ۔ جس میں صدر لاہور چیمبر میاں ابوذرشاد نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والی قیادت کوخراجِ تحسین پیش کیا ۔

صدر لاہور چیمبر میاں ابوذرشاد نے کہا کہ 28مئی قومی وحدت، دفاع اور خود انحصاری کی علامت ہے ۔