ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

28مئی کوایٹمی دھماکےکرکےدنیاکوباورکرایاہم محب وطن ہیں،صدر مسلم لیگ ن لاہورسیف الملوک کھوکھر

28مئی کوایٹمی دھماکےکرکےدنیاکوباورکرایاہم محب وطن ہیں،صدر مسلم لیگ ن لاہورسیف الملوک کھوکھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یوم تکبیر کی مناسبت سے کھوکھر پیلس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا 
صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر ،ملک شہباز علی کھوکھر، ملک عرفان شفیع کھوکھر ،ملک انس کھوکھر، میاں طارق سمیت لیگی کارکنان کی کثیر تعدادشریک ہوئے 
سیف الملوک کھوکھر نے کہا28مئی کوایٹمی دھماکےکرکےدنیاکوباورکرایاہم محب وطن ہیں،ڈاکٹرعبدالقدیر خان کےپاکستان کادفاع ناقابل تسخیر بنانےپرمشکور ہیں،میاں محمد نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود 28 مئی 1998 کو 6 دھماکے کرکہ دنیا کو باور کروایا کہ ہم محب وطن ہیں اور اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اس پر میں اپنے قائد کو سلام پیش کرتا ہوں
  ملک انس کھوکھر نے کہا ہماری آنے والی نسلیں اور ملک کا دفاع محفوظ ہے، کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے 10 مرتبہ سوچے گا۔ ملک عرفان شفیع کھوکھر نے کہاڈاکٹر عبدالقدیر اور میاں محمد نواز شریف کیجانب سے پاکستان کے مستقبل کو ناقابل تسخیر بنانے پر ان کے مشکور ہیں۔
ملک شہباز علی کھوکھر نے کہا یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے ایک جنرل کو فیلڈ مارشل بنتے ہوئے دیکھا اور یہ میں اپنی آنے والی نسلوں کو بھی دوں گا کہ بہادروں کو ایسے یاد رکھا جاتا ہے۔