ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی میزائل حملے، اسرائیل میں الرٹ مینوئل میں تبدیلی

Iran Israel war, Bomb Shelter, Pre launch missal attack alert, Irani Missal, Tal Aviv
کیپشن: پیر 16 جون 2025 کو رامات گان کے بیالیک لائٹ ریل اسٹیشن میں ایرانی میزائل حملوں سے پناہ حاصل کرنے والے رہائشی۔ (فوٹو: ارییلا کرمل بذریعہ ٹائمز آف اسرائیل)

سٹی42: اسرائیل میں ایران کے تین راتوں کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے ایرانی میزائلوں کی روانگی سے پہلے الرٹ دینا بند کر دیا۔آج سے IDF ہوم فرنٹ کمانڈ شیلٹرز کے قریب رہنے کے لیے پری لانچ الرٹس جاری نہیں کرے گی۔
اسرائیلی فوج کے ہوم سکیورٹی مینویل میں یہ تبدیلی بظاہر محض تشویش کا درجہ کم کرنے کے لئے کی گئی ہے۔ اب اسرائیل کی فوج ایران کے میزائل لانچ ہونے کے بعد ان کے ممکنہ طور پر اسرائیل پہنچنے سے پہلے اس وقت ہی الرٹ جاری کرے گی جس سے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر پہنچنے کے لئے تقریباً دس منٹ کا وقت مل جائے۔

آئی ڈی ایف ہوم فرنٹ کمانڈ کا کہنا ہے کہ  اب صرف ان علاقوں میں عام شہریوں کو  پناہ گاہوں میں جانے کے لئے کہا  جائے گا جو ممکنہ طور پر ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے خطرے سے دوچار ہوں گے۔

 اب تک کے طریقہ کار کے مطابق  جونہی آئی ڈی ایف کو ایران میں میزائل لانچ کئے جانے کی تیاری کا علم ہوتا ہے وہ شہریوں کو "تیار رہو" الرٹ فون پر بھیجتی ہے۔ اس کے بعد جب میزائل لانچ ہوتے ہیں تو دوسرا فون الرٹ بھیجتی ہے۔ اس دوسرے الرٹ کے بعد تقریباً نوے سیکنڈ بعد  ممکنہ ٹارغت علاقوں اور ان میزائلوں کی متوقع گزرگاہوں کے نیچے رہنے والی آبادیوں کے لوگوں کے لئے وارننگ سائرن بجائے جاتے ہیں۔ان سائرن کا پیغام یہ ہوتا ہے کہ اب بموں کی پناہ گاہوں کی طرف  چلے جائیں۔ پہلے  الرٹ کا مقصد صرف یہ ہوتا تھا کہ میزائل لانچ ہونے والے ہیں اگر دور ہیں تو پناہ گاہوں کے نزدیک  چلے جائیں، اگر نزدیک ہیں تو تیار رہیں۔

یہ انتباہات آئی ڈی ایف کی جانب سے ایران کی جانب سے میزائل داغنے کی تیاریوں کی نشاندہی کے بعد،  میزائل لانچ ہونے سے 15-30 منٹ پہلے جاری کیے جا رہے تھے۔ 

ہوم فرنٹ کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد اب بھی سائرن بجنے سے 10 منٹ قبل قبل از وقت وارننگ فراہم کرنا ہے، کیونکہ ایران سے میزائل داغے جانے کا پتہ چلا ہے۔

سائرن بجنے کے بعد، شہریوں کے لئے لازمی ہو جاتا ہے  وہ بم سے بچانے والی پناہ گاہوں میں داخل ہوں اور اگلے اطلاع تک وہیں رہیں۔

یہ پناہ گاہین عام گھروں کے ساتھ یا گھروں کے اندر بھی ہو سکتی ہیں اور آبادی میں سب کے لئے بڑے سائز کی پناہ گاہیں بھی ہو سکتی ہیں۔

حملے کے الرٹ کے اس نطام نے حالیہ جنگ اور اس سے پہلے اٹھارہ ماہ سے جاری راکٹوں کے کئی اطراف سے ہونے والے حملوں میں عام شہریوں کا جانی نقصان کم رکھنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔