ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران اور اسرائیل فوری طور پر کشیدگی کم کریں، صدر ژی جن چنگ

 China's consern over Iran Israel war, city42
کیپشن:  چین کے صدر شی جن پنگ (دائیں) نے 17 جون 2025 کو آستانہ، قازقستان میں دوسری چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔

سٹی42: چین نے ایران اور اسرائیل کو فوری طور پر ڈی ایسکلیشن کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ  چین امن کی بحالی اور علاقائی استحکام کے لیے "تعمیری کردار ادا کرنے" کے لیے تیار ہے۔

منگل کو چین کے صدر شی جن پنگ نے اسرائیل ایران تنازع میں تحمل سے کام لینے پر زور دیا اور علاقائی استحکام کی حمایت کے لیے بیجنگ کی تیاری کی تصدیق کی۔

آستانہ میں چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس میں ازبکستان کے  صدر شوکت مرزیوئیف کے ساتھ بات چیت کے دوران ژی جن پنگ کے حوالے سے شنہوا نے کہا کہ "تمام فریقین کو جلد از جلد تنازعے کو کم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ چین امن کی بحالی کے لیے "تعمیری کردار ادا کرنے" کے لیے تیار ہے۔

صدر ژی نے ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو  اچانک ایسکلیشن کا محرک قرار دیا اور چین کی  طرف سے خودمختاری یا علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کا اعادہ کی۔

صدر ژی نے  خبردار کیا کہ مسلح تصادم علاقائی اور عالمی مفادات دونوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

آج ہی چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے اطلاع دی کہ وزارت خارجہ نے ایران اور اسرائیل سے چینی شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا ہے، کچھ افراد اپنے طور پر پڑوسی ممالک میں منتقل ہو گئے ہیں۔

تہران اور تل ابیب کے درمیان حملوں کا سلسلہ آج پانچوین روز بھی جاری ہے۔

ایران کی سرکاری نیوز آؤٹ لیت شفق نیوز نے بتایا کہ  تازہ ترین واقعات میں آج ایران کی جانب سے زیادہ تباہی والے ڈرون اور میزائل بیراج کے ساتھ اسرائیل پر حملے ہوئے ہیں۔  جب کہ اسرائیل نے مغربی ایران میں "فوجی مقامات" پر حملے کئے۔

اسرائیل کے فضائی حملوں میں کم از کم 224 ایرانی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں، جب کہ ایران کے میزائل حملوں میں 24 افراد ہلاک اور سیکڑوں اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، یہ بھی عام شہری ہیں اور ان مین آدھی تعداد عورتوں کی ہے۔