ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتونیو مارسیلیا پاکستان نیوی کی دعوت پر کراچی پہنچ گیا

ITS Antonio Marceglia، Pakistan Navy, Italian Navy, City42
کیپشن: انتونیو مارسیلیا کی کراچی آمد پر پاکستان نیوی کے سینئیر افسروں کے ساتھ اسلام آباد مین اٹلی کے ایمبیسیڈر نے بھی شپ کے عملہ کا گرم جوشی ست استقبال کیا۔ اٹلی کا یہ شپ پاکستان نیوی کے ساتھ مشقوں مین بھی ھصہ لے گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اٹلی کی بحریہ کا شاندار جنگی جہاز  انتونیو مارسیلیا پاکستان نیوی کی دعوت پر کراچی پہنچ گیا۔

اٹالین نیوی کے جنگی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارسیلیاکی کراچی بندرگاہ آمد  کے موقع پر پاکستان نیوی نے جہاز کا شایانِ شان استقبال کرنے کے لئے خاص اہتمام کیا۔  پاک بحریہ کے سینئیر افسروں اور اسلام آباد میں اٹلی کے ایمبیسیڈر نے کراچی پورٹ پر آئی ٹی ایس انتونیو مرسیلیا  کے کیپٹن اور عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔

 اطالوی بحریہ کاجہاز تین روزہ خیر سگالی دورےپرکراچی پہنچا ہے، دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون کا فروغ اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے ۔

 دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کے مابین پیشہ ورانہ ملاقاتیں اور مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں گی۔ 

 اٹالین بحریہ کے جہازوں کی باقاعدگی سے پاکستان آمد باالعموم پاکستان اور اٹلی کے دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص دونوں ممالک کے  بڑھتے ہوئے بحری تعاون کی مظہر ہے۔

 پاکستان نیوی اہم بین الاقوامی نیویز سے دیر پا بحری تعاون کے فروغ کےلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔