ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم اور شیرون میں ایرانی میزائل گرنے کی تصدیق

Iran Israel war, Tal Aviv, Sharon region, Jerusalem
کیپشن: 17 جون 2025 بروز منگل کو وسطی اسرائیل میں ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا نشانہ بننے والی جگہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ (اے پی/باز رتنر)

سٹی42: اسرائیل کے شہر شیرون کے علاقے میں ایران سے فائر کئے گئے ایک میزائل کے گر کر پھٹنے سے نقصان کی ابتدائی رپورٹ  سامنے آئی ہے اور یروشلم کے علاقے میں بھی ایرانی میزائل گرنے کی اطلاع ملی ہے۔ دونوں علاقوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہین ملی۔

اب شہریوں کو بم شیلٹرز سے باہر آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔  
ایم ڈی اے نے بتایا ہے کہ تا حال  جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔
اس سے پہلے بتایا جا رہا تھا کہ  شمالی اور وسطی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں آنے کی اطلاعات ہیں۔
آج شب سامنے آنے والی اسرائیلی فوج کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ایران نے طویل مہم کی حکمت عملی کے طور پر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش  کو کم کیا ہے۔ اس سے پہلے آئی ڈی ایف بتاتی رہی ہے کہ ایران کے میزائل لانچر تباہ کئے جانے کے بعد میزائلوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔