ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کے آسمان پر ایرانی میزائلوں اور میزائل ڈیفینس سسٹم کی آویزش

 اسرائیل کے آسمان پر ایرانی میزائلوں اور میزائل ڈیفینس سسٹم کی آویزش

سٹی42: آج صبح چند لمحے پہلے ایران سے آنے والے دو درجن میزائلوں نے وسطی اور شمالی اسرائیل میں سائرن بجوا دیئے۔ اس وقت اسرائیل کے وسطی اور شمالی علاقوں میں اسرائیل کے میزائل ڈیفینس سسٹم سے ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اب تک کسی میزائل کے امپیکٹ کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے دوران وسطی اور شمالی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں۔

جن علاقوں میں سائرن بج رہے ہیں وہاں کے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے اطلاع تک بم پناہ گاہوں میں رہیں۔