ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آیت اللہ خامنہ ای نے ٹرمپ کے سرنڈر کے مطالبہ کا جواب دے دیا

Khamina ei, Iran\'s Supreme Leader, City42, Iran\'s retaliation, Israeli air strikes, Tal Aviv under attack, city42
کیپشن:  ایران کے  سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  کی تصویر کے ساتھ ان کے ایکس اکاونٹ سے آج پوسٹ کی گئی ایک پینٹنگ ہے جسے اس پینٹنگ پر تحریر شعر کے ہی کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا گیا۔ خامنہ ای کی طرف سے یہ پوسٹ امریکہ کے صدر ٹرمپ کی ان سے ہتھیار ڈالنے کے مطالبہ پر مبنی  بیان کے بعد سامنے آئی ہے۔ 

سٹی42: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے ہتھیار ڈال دینے کے مطالبہ کے بعد آیت اللہ خامنہ ای نے اس کا جواب "جنگ کا آغاز" کرنے کے اعلان سے دیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر واضح دھمکی پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’جنگ شروع کر رہا ہوں۔‘‘

خامنہ ای نے ایکس پر اکاؤنٹ سے یہ شعر ایک پینٹنگ کے ساتھ پوسٹ کیا گیا:

بہ نام نامی حیدر، نبرد آغاز می‌گردد

 علی با ذوالفقار خود، بہ خیبر باز می‌گردد

اس فارسی رجزیہ شعر کا لفظی معنی یہ ہے کہ علی کے بڑے نام سے میں نے لڑنا شروع کیا، علی اپنی (تلوار) ذوالفقار کے ساتھ خیبر واپس آگیا۔

 ایران انٹرنیشنل نیوز آؤٹ لیٹ کے ترجمے کے مطابق، پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ "علی خیبر واپس آ گئے ہیں۔" یہ بیان شیعہ اسلام کے پہلے امام اور ساتویں صدی میں  یہودی شہر خیبر پر ان کی فتح کا حوالہ ہے۔

پوسٹ میں ایک شخص کی ایک پینٹنگ شامل ہے جو ہاتھ میں تلوار پکڑے ہوئے ایک قلعہ نما دروازے میں داخل ہو رہا ہے، جس کے اوپر آسمان پر آگ کی لکیریں ہیں۔

اس شعر میں لفظ خیبر دو معنی رکھتا ہے؛  ایران کی طرف سے اسرائیل کے جمعہ کے حملے کے بعد یہ کہا جاتا رہا ہے کہ ایران اسرائیل پر خبر میزائل سے حملہ کرے گا۔ اس کا دوسرا معنی اسرائیل کے لئے خیبر کا استعارہ استعمال کرنا ہے، اس استعارےسے یہ پوسٹ لکھنےوالا یہ بتا رہا ہے کہ انجام "خیبر" جیسا ہی ہو گا۔

یہ بیان خامنہ ای کی پہلی عوامی پوسٹ ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ خامنہ ای کے قتل کو "ابھی کے لیے" روک رہا ہے۔ 

قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ایران کی طرف سے  ٹرمپ کے انتہائی سخت الٹی میٹم کا ڈپلومیٹک ذرائع سے مثبت جواب نہ آنے کی صورت میں امریکہ کا ایران کے ساتھ براہ راست جنگ میں شامل ہونا ناگزیر ہو جائے گا۔