ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میزائلوں کا حملہ ختم، اسرائیلیوں کو بم شیلٹرز سے نکلنے کی اجازت مل گئی

Bomb Shelter, Iran Israel war, Iran's missal attack, Central Israel, Missal attack alert, city42

16 جون 2025 کو رامات گان کے بیالیک لائٹ ریل اسٹیشن میں ایرانی میزائل حملوں سے پناہ حاصل کرنے والے رہائشی۔ (ارییلا کرمل)

سٹی42:  ایران کے اسرائیل پر آج منگل کی شام میزائلوں کے حملے میں بیشتر میزائل راستے میں انٹرسیپٹ ہو گئے۔ فوج نے شہریوں کو پناہ گاہوں سے باہر آنے کی اجازت دے دی۔  

اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اسرائیل کی جانب سے ایران سے داغے گئے زیادہ تر بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاع نے روک دیا تھا۔

IDF کے جائزوں کے مطابق،آج منگل کی شام آنے والے بیلسٹک میزائلوں کے بیرج میں  10 سے کم میزائل داغے گئے۔

ہوم فرنٹ کمانڈ کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں حملہ ختم ہونے کے سائرن بج رہے ہیں،  وہاں کے شہری پناہ گاہوں سے نکل سکتے ہیں۔