ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ تو جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں، چین کا غیر معمولی بیان

Iran Israel War, Dwnlad Trump, Tehran evacuation, Chinees Foreign Ministry

عوامی جمہوریہ چین نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تہران کے شہریوں کو شہر خالی کر دینے کے حکم پر سخت تنقید کی ہے اور الزام لگایا ہے کہ امریکی صدر ایران اسرائیل کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔
آج بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ایک غیر معمولی بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اسرائیل کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں، وہ اس تنازعہ کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین ایران اور اسرائیل میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے کام کر رہا ہے۔  ایران اور اسرائیل میں سفارتی عملہ متعلقہ محکموں سے رابطے میں ہے، ایران اوراسرائیل سے چینی باشدوں کے انخلا پرتیزی سےکام ہورہاہے۔