ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران سے  اسرائیل کی طرف میزائلوں کا نیا حملہ

ایران سے  اسرائیل کی طرف میزائلوں کا نیا حملہ

سٹی42:   ایران سے  اسرائیل کی طرف میزائلوں کا نیا حملہ کیا گیا ہے۔

آئی ڈی ایف نے  پاکستانی وقت کے مطابق صبح   2:30 بجے بتایا ہے کہ ایران سے فائر کی گئی نئی میزائل وولی کا پتہ لگا لیا ہے۔ اس وقت اسرائیل میں رات ساڑھے بارہ بجے ہیں۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے نئے لانچ کا پتہ لگایا ہے۔

آنے والے منٹوں میں اسرائیل میں سائرن بجنے کی توقع ہے، کیونکہ فضائی دفاع خطرات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

جن علاقوں میں سائرن کی آواز آتی ہے وہاں کے شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بم پناہ گاہوں میں داخل ہوں اور اگلے اطلاع تک ان میں رہیں۔

،زید پتہ چلا ہے کہ نئے میزائل حملے میں  25 میزائل  ہیں۔