ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں انٹرنیت سروس انتہائی مھدود کر دی گئی

Iran War, Internet service in Iran, City42, Tehran, Wifi

ایران میں آج کئی اہم ڈیویلپمنٹ سامنے ٓٓ آئی ہیں جن میں سے ایک تہران سمیت ایران بھر میں انٹرنیٹ کی سروس کو انتہائی محدود کر دیا جانا  ہے۔

پاکستانی میدیا نے ایرانی میڈیا کی وساطت سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس کی جانب سے شرانگیزی کے خدشے کے بعد ایران میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں 80 فیصد تک کمی کردی گئی۔

ایرانی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس کارروائیوں کے خدشے پر انٹرنیٹ رفتارکم کی گئی ہے جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ آج رات انٹرنیٹ بند کرکے حکومتی نظام کو متحرک کیا جائےگا۔

ایران میں اس وقت موبائل ڈیٹا نیٹ ورکس میں خلل درپیش ہے، غیرملکی ایپ اورویب سائٹس تک رسائی محدود ہے، ایران میں وی پی این سروسز بھی بلاک کردی گئی ہیں، شہری ہوم وائی فائی پر انحصار کررہے ہیں۔

 آج تہران سے آنے والی خبروں میں سے ایک اہم خبر یہ ہے کہ سپریم لیڈر خامنہ ای  نے  جنگ سے متعلق اختیارات اپنی خاص فورس پاسداران کی "شوریٰ" کو دے دیئے ہیں۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ خامنہ ای خود کو روپوش کرنے والے ہیں کوینکہ گزشتہ تین دنوں کے دوران پہلے اسرائیل اور آج امریکہ کے صدر نے بھی ان کی اسیسی نیشن کی باتیں کی ہیں۔

آج شب ، چیف آف جنرل سٹاف کا حیفہ اور تل ابیب کے شہریوں کو علاقہ چھوڑ جانے کی وارننگ دے کر اس کے دوراً بعد دو میزائل  فائر کئے ہیں۔