ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران سے 150 پاکستانی اشک آباد کے راستےاسلام آباد پہنچ گئے

Iran Israel war, City42, Evacuation , Ashkhabad

سٹی42:   ایران میں اچانک جمعہ کے روزاسرائیل کے حملوں کے بعد سے  پھنسے ہوئے  150 پاکستانی  شہری خصوصی پرواز میں ترکمانستان کے دارالحکومت  اشک آباد س کے راستے سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے ایران میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں سے بیشتر  زائرین ہیں جو مقاماتِ مقدسہ کی زیارتوں کے لئے گئے ہوئےتھے کہ اس دوران جنگ شروع ہو گئی۔ ان میں سے 150  پی آئی اے کی خصوصی پرواز میں اسلام اباد پہنچے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارتِ خارجہ کی درخواست پر قومی ائیر لائن نے ایک ائیر بس طیارہ فوری طور پر پشاور سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد بھیجا تھا۔ 

ایرانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے زائرین کو ایران سے سڑک کے ذریعے دارالحکومت اشک آباد لایا گیا جہاں پی آئی اے کا طیارہ پہلے سے موجود تھا۔ 

قومی ائیر کی پرواز پی کے 9552 میں رات گئے 150 سے زائد زائرین اسلام آباد پہنچے۔ پاکستانی سفارتی عملے کے اہل خانہ کو بھی اس پرواز میں اسلام آباد لایا گیا۔