ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران کے ڈسٹرکٹ سیون پر اسرائیل کا حملہ جاری

Ceasefire, Tehran's District 7 under attack, City42, Evacuation warning
کیپشن: ایک ویڈیو میں 23 جون 2025 کو تہران میں اسرائیلی حملے کو دکھایا گیا ہے (ویڈیو اسکرین شاٹ)

سٹی42:  اسرائیل کی جانب سے انخلاء کی وارننگ کے بعد تہران میں دھماکوں کی  آوازیں آ رہی ہیں۔
تہران میں ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ IDF کی جانب سے شہر کے ضلع 7 کے مکینوں کے لیے انخلا کا حکم جاری کیے جانے کے فوراً بعد تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے شہر کے شمال مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاع دی ہے، جہاں یہ ضلع واقع ہے۔

یہ دھماکے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جو تقریباً چھ گھنٹے میں نافذ العمل ہو جائے گی۔

ایران کے میڈیا مین یہ کہا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا جنگ بندی کا اعلان جھوٹ ہے۔ اس کے ساتھ یہ بتایا جا رہا ہے کہ ایران کےدارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جو اسرائیل کے نئے حملوں کی نشان دہی کر رہے ہیں۔

قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ جنگ بندی پر عملدرآمد  شروع ہونے سے پہلے اسرائیل کی طرف سے  اپنے مقاصد حاصل کرنے کی آخری کوششوں میں سے ایک ہے۔