ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا قطر اور سعودیہ کے سفیروں سے رابطہ

وزیراعظم کا قطر اور سعودیہ کے سفیروں سے رابطہ

سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے قطر پر ایران کے میزائل حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں قطر، سعودی عرب کے سفیروں سے ہنگامی رابطے کیے, انہوں نے صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے  اسلام آباد میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر کو فون کیا اور  امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا۔

 شہباز شریف نے قطر کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے بھی ہنگامی رابطہ کیا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے ہر ممکن سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور سعودی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

 سعودی سفیر  نے خطے کے امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا، وزیراعظم  نے خطے میں امن کیلئے پاکستان، سعودی عرب اور قطر کے قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔