ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطر اور امارات نے فلائت آپریشن بحال کر دیئے

 قطر اور امارات نے فلائت آپریشن بحال کر دیئے

سٹی42: پیر اور منگل کی درمیانی رات ایران کے قطر میں واقع امریکہ کے زیر استعمال ایک بیس پر میزائل مارنے کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات ک نے اپنی فضائی حدود ہر طرح کے طیاروں کے لئے بند کر دی تھیں اور اپنے تمام ائیرپورٹس بند کر دیئے گئے تھے جو کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد اب کھول دیئے گئے ہیں اور کمرشل طیاروں کی آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔

اس دوران  کم از کم 26 تجارتی پروازوں کو  ڈائیورٹ کرنا پڑا ۔ یہ پروازیں دبئی (متحدہ عرب امارات) یا دوحہ (قطر) جا رہی تھیں۔

  ایوی ایشن تجزیاتی ادارے سرئیم (Cirium)کے مطابق ان میں سے 22 پروازیں دوحہ کی جانب رواں تھیں جن میں سے 12 پروازیں قطر ایئرویز کی تھیں، بقیہ پروازیں دبئی جا رہی تھیں۔

  بعض پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ کچھ پروازیں روانگی کے ایئرپورٹس پر واپس لوٹ گئیں، فضائی حدود کی بندش کا سبب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی اور سیکیورٹی خطرات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

  سرئیم کے مطابق شمالی امریکہ سے 39 اور یورپ سے 210 پروازیں پیر کی شام مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہونے کے لیے شیڈول ہیں اگر فضائی حدود جلد بحال نہ ہوئیں تو ان پروازوں کے بھی منسوخ ہونے کا خطرہ ہے۔

 ایوی ایشن حکام اور ایئرلائنز صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل ایئرلائنز سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔