سٹی42: قطر نے اپنی سر زمین پر ایرانی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ قطر کی سرزمین پر واقع العدید بیس پر آئی آر جی سی کا حملہ "قطر کی خودمختاری اور فضائی حدود اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے"۔
الانصاری نے ایک بیان میں کہا، "ہم، ریاست قطر میں، بین الاقوامی قانون کے مطابق اس صریح جارحیت کا براہ راست جواب دینے کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ قطری فضائی دفاع نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ایرانی میزائلوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔
پاسداران نے العدید پر حملے کی تصدیق کی ہے
ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بناتے ہوئے جوابی میزائل حملہ کیا۔
ایران نے قطر، عراق میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا
پاسداران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ قطر اور عراق میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے والے میزائل آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔