ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

سٹی 42:ایران کے مشرق وسطی ٰ میں میزائل حملے  کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 

برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریبا پانچ فیصد کمی ، 72 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی

 لندن برینٹ آئل 5.70  فیصد گرگیا ,لندن برینٹ آئل 4.28 ڈالر سستا ہوکر 71.20  ڈالر فی بیرل تک گرگیا 

امریکی خام تیل 6.12 فیصد سستا ہوگیا ,امریکی خام تیل 4.52 ڈالر سستا ہوکر 69 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل تک گرگیا ہے 

عالمی خبر رساں  ایجنسی  کے مطابق تیل کی ترسیل متاثر نہیں ہوئی ،

امریکا میں تیل کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا گیا ،

 ماہرین کا کہنا ہےکہ  تیل کی قیمتوں میں مزید گراوٹ ممکن ہے  اگر کشیدگی نہیں بڑھی۔

واضح رہے اس سے قبل  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں اور خدشہ  ظاہر کیا جارہا تھا کہ  دنیا میں تیل کی قلت ہوسکتی ہے اور یہ خدشہ اب بھی موجود ہے ۔  ایران اور اسرائیل  کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز تاحال بند ہے ،  تیل لانے والے تین  جہازوں نے اپنا رخ بھی موڑ لیا ہے ۔ 

ہوسکتا ہے کہ  ایران کے امریکی   اڈوں پر حملوں کے بعد تیل کی قیمتیں وقتی طور پر  گری ہوں کیونکہ صورتحال کے مطابق اگلے چند دنوں میں تیل کی قلت ہوسکتی ہے