ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"بارہ گھنٹے میں ایران جنگ بندی کا اعلان کرے گا، اسکے بعد اسرائیل اعلان کرے گا"

Ceasefire announced, Trump promisses ceasefire in 24 hours, Iran Israel war, Ceasefire on cards

کچھ گھنٹوں میں  عملاً سیز فائر ہو جائے گا، اس کے بعد اب سے بارہ گھنٹے بعد ایران سیز فائر کا اعلان کرے گا۔ ایران کے سیز فائر کا اعلان کرنے کے بعد اسرائیل بھی سیز فائر کا اعلان کرے گا۔ 

آئندہ  24 گھنٹوں میں جنگ مکمل بند ہو جائے گی۔ یہ اعلان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل پلیٹ فارم پر چند لمحوں میں اپنی دوسری پوسٹ میں بتائی ہے۔

امریکہ کے نیوز آؤٹ لیٹ وال سٹریٹ جرنل نے آج دن مین اپنی خاص سٹوری میں بتایا تھا کہ اسرائیل نے  امریکہ کے ذریعہ عرب ملکوں کو پیگام بھیجا ہے کہ وہ ایران کو مطلع کریں کہ اسرائیل صرف کچھ دن مزید حملے کر کے جنگ بند کر دے گا۔

آج اسرائیل نے ایران کے اندر فوجی ٹھکانوں کے ساتھ فردو کی زیر زمین نیوکلئیر سائٹ  پر پہلی مرتبہ بمباری کی تھی، اس سے پہلے اسرائیل نے اس سائت پر کوئی حملہ نہین کیا تھا، ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات دیر گئے مریکہ نے اس نیوکلئیر سائت پر پہلی مرتبہ بی تو طیاروں کے ساتھ سخت حملے کر کے اعلان کیا تھا کہ اب یہ نیوکلئیر سائٹ تباہ ہو گئی ہے۔

ایران نے اس نیوکلئیر سائٹ کے تباہ ہونے  کے دعوے کا انکار کیا تھا۔

اس کے بعد کل پیر کے روز اسرائیل نے اس سائٹ پر پہلی مرتبہ خود بمباری کی۔ ایران نے  فردو نیوکلئیر سائت پر اسرائیل کے  حملے کی تصدیق کی تھی۔

ایران نے کل اسرائیل پر خطرناک ملٹی وار ہید میزائل فائر کنے کے منصوبے کااعلان کیا تھا، لیکن یہ حملے آج صبح تک نہیں ہوئے۔ آج رات اسرائیل کی طرف سے بھی ایران کے اندر کسی کارروائی کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں۔

ا