ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سفارتکاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا: ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط  

 سفارتکاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا: ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط  
کیپشن: File photo
سورس: google

ویب ڈیسک:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا ہے۔ 

 ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ 

 انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیرمتعلقہ ہو چکی ہیں، سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا ہے۔

 علاوہ ازیں ایرانی وزیرخارجہ نے ماسکو پہنچنے کے بعد کہا کہ روس ایران کا دوست ہے،  صدر پیوٹن کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کریں گے۔