ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگ بندی کیسے ہوئی، ایرانی عہدیدار کا انکشاف

Tamim bin Hamad Al Thani, Iran Israel ceasefire, City42, Qatri diplomacy
کیپشن: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایران اسرائیل جنگ بندی کا مرزی کردار ہیں۔ ایرانی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کی پیگام رسانی قطر کے امیر کی وساطت سے ہوئی۔

سٹی42:  ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ایران کی جنگ بندی کی تجویز قطر کے امیر کی طرف سے آئی۔ 

سٹی42 نے پیر کے روز   وال سٹریٹ جرنل کی خبر کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکہ نے عرب شراکت داروں کے ذریعہ ایران تک پیغام پہنچایا تھا کہ اسرائیل جنگ بند کرنا چاہتا ہے۔ 

ایران کے ایک سینئیر عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ قطر کے امیر کے پیغام پر ایرانی حکومت نے جنگ بندی کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔