ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پلیز۔۔۔ ہم بدلہ لینے والے ہیں!

Iran Israel war, Qatar under attack,

سٹی42:  ایران نے آج رات کچھ دیر پہلے جو میزائل قطر کے علاقہ میں امریکی بیس پر چلائے ان کو چلانے سے پہلے قطر اور امریکہ دونوں کو اطلاع کر دی تھی کہ میزائل چلانے والے ہیں۔

 اس اطلاع کے بعد اس میزائل کے حملے کی حیثیت سیریمونئیل حملے جیسی ہو گئی تاہم قطر نے اس کو اپنی خود مختاری پر سنگین حملہ  ہی قرار دیا اور اپنی ائیر سپیس، سکول بند کرنے کا اعلان بھی رک دیا۔ امریکہ نے اپنے بیس سے تمام فوجیوں کو زیر زمین بنکرز میں بھیج دیا تھا۔

کہا جا رہاہے کہ قطر کو امریکی ائیر بیس پر حملے سے پہلے مطلع کر دیا  گیا تھا۔۔ 
نیویارک ٹائمز کے مطابق، ایران نے قطر میں امریکی ایئر بیس پر اپنے حملے کو قطری حکام کے ساتھ مربوط کیا۔

اخبار نے تین ایرانی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا جو (قطر کے حکام) منصوبوں کے بارے میں جانتے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ مین بتایا گیا ہے کہ ایران اتوار کو اپنے جوہری مقامات پر امریکی حملوں کے "انتقام کے لئے" علامتی جوابی کارروائی کرنا چاہتا تھا، لیکن اس نے یہ بھی یقینی بنانے کی کوشش کی کہ دونوں فریق آسانی سے تناؤ کو کم کر سکیں، جیسا کہ 2020 کے معاملے کی طرح جب ایران نے عراق میں ایک امریکی اڈے پر میزائل داغنے سے پہلے عراق کو مطلع کیا تھا، اس وقت  ایران کے  جنرل قاسم اہلکار سلیمانی کے قتل کے جواب کا چیلنج قم کو درپیش تھا۔ 

اس معاملے سے واقف ایک ذریعہ Axios کو بتاتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو بھی وقت سے پہلے آگاہ کر دیا گیا تھا کہ حملہ ہو گا۔