سٹی 42: ایران نے امریکی صدر کی بار بار وارننگ کے باوجود، دنیا کے کئی ممالک اور دوستوں کے سمجھانے کو نظر انداز کر کے مذاکرات کی بجائے امریکہ پر حملوں کا انتخاب کیا اور قطر کے دارالحکومت دوحہ پر کئی میزائل فائر کر دیئے جن کا نشانہ امریکی بیس بتائے گئے۔
ایران نے کل سے اب تک کئی مرتبہ اعلان کیا تھا کہ وہ آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کا جواب دینے کے لئے دنیا بھر میں امریکی فوجیوں اور شہریوں پر حملے کرے گا۔
ان دھمکیوں ےک بعد آج رات پہلا حملہ قطر میں کیا گیا ہے جس کا امپیکٹ ابھی واضح نہیں۔
امریکہ کے دارالھکومت واشنگٹن میں بتایا گیا کہ امریکہ ابھی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
تہران میں سرکاری نیوز چینل نے بتایا کہ ایران کہ جوہری تنصیبات پر حملے کے جواب میں قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل داغے گا۔
دنیا بھر کا میڈیا یہ بریکنگ نیوز دے رہا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر اور عراق میں ایک امریکی اڈے پر میزائل داغے ہیں۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے 6 مزائل حملے کیے ہیں