ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل ایران جنگ بندی پر رضا مند

Iran Israel ceasefire, Iran Israel war, City42

سٹی42:  ایران کے انتقام کی  فلم کا ڈرامائی موڑ پاکستان میں  صبح 3:12 پر آیا ہے جب ایرن اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر رضامند ہو گیا۔

 سوشل پلیٹ فارم ایکس پر خود صدر ٹرمپ نے یہ خبر دی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بتا رہے ہیں کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ایک پوسٹ کر کے یہ بتایا کہ ایران اور اسرائیل دونوں سیز فائر کرنے پر رضا مند ہیں۔

دونوں ملک بہت جلد ( آج ہی کچھ دیر بعد) سیز فائر کرنے کا اعلان کریں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ گھنٹے پہلے قطر پر ایران کے میزائل حملوں کو مذاق مین ٹال دیا تھا اور وائت ؤاس مین حکومت کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ ایران پر مزید حملے کرنےکا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

اس سے پہلے

اس سے پہلے پیر کے روز پاسدارانِ انقلات نے اسرائیل پر خطرناک ملٹی ہیڈ کلسٹر میزائل مارنے کا پیشگی اعلان کیا گیا تھا۔ یہ میزائل آج صبح سوا تین بجے تک نہیں چلائے گئے۔  کل رات ایران نے سرائیل پر صرف ایک میزائل مارا رتھا اور آج رات ایک بھی میزائل نہیں مارا گیا۔ اس کی بجائے آک رات ایران نے قطر میں امریکہ کے ایک بیس پر  14 میزائل مارے تھے جو سب کے سب انٹرسیپٹ ہو گئے۔