ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  قطر کے علاقہالعدید ائیر بیس پر حملہ قطر پر حملہ نہیں ہے، ایرانی مؤقف

 Qatar Iran row, Qatar under attack, Aladeed Airbase, Irani Security Counsel
کیپشن: قطر پر ایران کے میزائل آ رہے ہیں۔ ایران نے اب یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ قطر پر میزائلوں کا حملہ دراصل قطر پر حملہ نہیں ہے۔ ایران کے سینئیر ادارہ سلامتی کونسل نے یہ عذر پیش کیا کہ العدید ائیر بیس کا علاقہ تو قطر کی آبادی سے دور ہے۔

سٹی42:  ایران کی نام نہاد سلامتی کونسل نے قطر پر حملہ کرنے کے بعدکہا ہے کہ یہ  حملہ ہمارے  'برادر' قطر کے خلاف نہیں ہے۔ قطر نے اپنے علاقہ میں بنی ہوئی العدید ائیر بیس پر ایران کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قطر جواب دینے کا حق مھفوظ رکھتا ہے۔

قطر کے شدید احتجاج کے فوراً بعد ایرانی میڈیا پر یہ بیان ظاہر ہوا کہ  ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ العدید ایئر بیس پر میزائل حملہ قطر کے رہائشی علاقوں سے دور ہے۔

ایران نے  کہا کہ "اس اقدام (میزائل حملے) سے دوست اور برادر ملک قطر اور اس کے معزز لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور ایران قطر کے ساتھ گرمجوشی اور تاریخی تعلقات کو برقرار رکھنے اور اسے جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔"

اس سے پہلے

  قطر نے اپنی سر زمین پر  ایرانی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ قطر کی سرزمین پر واقع العدید بیس پر آئی آر جی سی کا حملہ "قطر کی خودمختاری اور فضائی حدود اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے"۔

الانصاری نے ایک بیان میں کہا، "ہم، ریاست قطر میں، بین الاقوامی قانون کے مطابق اس صریح جارحیت کا براہ راست جواب دینے کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ قطری فضائی دفاع نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ایرانی میزائلوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔


 پاسداران نے العدید پر حملے کی تصدیق کی ہے
ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بناتے ہوئے جوابی میزائل حملہ کیا۔


ایران نے قطر، عراق میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا
پاسداران  کی تسنیم خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ قطر اور عراق میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے والے میزائل آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔