ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی حملے قانونی نہیں لیکن ہمارا مقصد ایران کو نیوکلئیر ہونے سے روکنا ہے

Makron on Iran, Irani Nuke, City42

سٹی42:  فرانس کے صدر میکرون نے کہا  کہ ایران پر امریکی حملے قانونی نہیں ہیں لیکن فرانس کا مقصد جوہری ایران کو روکنا ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے حوالے سے کوئی ’’قانونیت کا فریم ورک‘‘ نہیں ہے، ایران میں ریجیم چینج کے نام نہاد منصوبے کے متعلق قیاس آرائیوں پر سوال کے جواب میں میکرون نے کہا کسی بھی  ملک میں حکومت کی تبدیلی بموں کی بجائے عوام کی مرضی کا نتیجہ ہونی چاہیے۔

"ان حملوں میں قانونی حیثیت کا کوئی فریم ورک نہیں ہے۔  اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ملک کی پالیسی کے متعلق واضح کیا اور کہا، فرانس کا مقصد یہ ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکا جائے،"

میکرون نے یہ سب باتیں اوسلو میں ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر سٹوئر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتائیں۔

"میں لوگوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر یقین رکھتا ہوں… لہذا میں نہیں سمجھتا کہ ہم اس کے لیڈروں کو تبدیل کرنے کے لیے عوام کی جگہ لے سکتے ہیں،" میکرون نے مزید کہا۔