ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہت شور سنتے تھے پہلو میں دِل کا۔۔۔ تیل کی قیمت تو گر گئی

Oil Price declined, International Oil Market, Hurmuz , Iran;s missal attack, Qatar, Irani nuke, city42

سٹی42: قطر پر میزائل حملے  کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے کی بجائے ڈرامائی انداز سے  گر گئی۔ مارکیٹ کے پنڈت اب تک انویسٹرز کے اس ڈرامائی ردعمل کی وضاحت نہیں کر پا رہے۔

کچھ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے بند ہو جانے کا خطرہ حقیقی ہے، دنیا میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت آ کر رہے گی اور پٹرولیم مصنوعات اور خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھیں گی۔

آج آئل مارکیٹ میں کیا ہوا

برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریبا پانچ فیصد کمی  ہو گئی،  قیمت چند منٹ میں72 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی۔  لندن برینٹ آئل 5.70  فیصد گرگیا ,لندن برینٹ آئل 4.28 ڈالر سستا ہوکر 71.20  ڈالر فی بیرل تک گرگیا ۔ امریکی خام تیل 6.12 فیصد سستا ہوگیا ,امریکی خام تیل 4.52 ڈالر سستا ہوکر 69 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل تک گرگیا ہے۔

آئل مارکیٹ میں سراسیمگی/ پینیک کیوں نہیں

ایران کے میزائل حملے سے خام  تیل کی ترسیل متاثر نہیں ہوئی ، انٹرنیشنل مارکیٹ نے تیل کی قیمت میں کمی کر کے یہ تاثر دیا کہ اسے آبنے ہرمز کے بند ہونے کا خدشہ نہیں۔ 

آئل مارکیٹ کے   ماہرین کا کہنا ہےکہ اگر کشیدگی مزید نہ بڑھی تو   تیل کی قیمتوں میں مزید گراوٹ ممکن ہے۔

  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایران کی آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کئی روز کی دھمکیوں کے بعد  امریکہ کے ایرانی تنصیبات پر حملے اور ایرانی پارلیمنٹ کے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے فیصلے کے باوجود بہت کم برھیں۔

دنیا مین بہت سے مبصرین اور سیاسی لیدروں کی طرف سے یہ خدشہ  ظاہر کیا جارہا تھا کہ  دنیا میں تیل کی قلت ہوسکتی ہے اور یہ خدشہ اب بھی موجود ہے ۔ لیکن آئل مارکیٹ نے اس خدشے کو لے کر کوئی پینک کا ردعمل اب تک نہیں دیا۔ 

بعض اطلاعات کے مطابق آج کم از کم  تین  آئل ٹینکرز نے آبنائے ہرمز میں آگے بڑھ کر اس آبنائے کو عبور کرنے کی بجائے  اپنا رخ واپس موڑ لیا ۔  اس کے باوجود مارکیٹ میں خوف کیوں نہیں ہے، یہ ایک سنجیدہ جگسا ہے۔

 بعض ہت دھرم مبصر آج رات (پاکستانی وقت) آئل مارکیت میں قیمت گرنے کے باوجود بضد ہیں کہ  "ایران کے امریکی   اڈوں پر حملوں"کے بعد تیل کی قیمتیں وقتی طور پر  گری ہوں کی لیکن یہ پھر بڑھیں گی " کیونکہ صورتحال کے مطابق اگلے چند دنوں میں تیل کی قلت ہوسکتی ہے. "

"صورتحال"!

صورتحال یہ ہے کہ ایران کے میزائل حملے کو قطر کے انٹرسیپٹر میزائل نے آسانی سے روک لیا، اس حمےل کے بعد عرب ملکوں نے قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ایران کے اس نیریٹیو کو مسترد کر دیا کہ یہ حملہ دراصل قطر پر نہیں بلکہ امریکہ پر تھا۔