ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

'خطرے کا ایک لمحہ' - ایران کے اگلے اقدام پر برٹش وزیر خارجہ کی تشویش

David Lemi on Iran, Operation Midnight Hamer, legality of the US strikes. De-escalation

سٹی42:  برطانیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اپنے جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے بعد ردعمل میں اضافہ کرنا ایک تباہ کن غلطی ہوگی۔

ڈیوڈ لیمی نے بی بی سی بریک فاسٹ کےساتھ گفتگو میں کہا، "آئیے اس صورتحال کو پرسکون کریں۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا  کہ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سے بات کی، اور ان پر زور دیا کہ وہ "صورتحال کو مزید خراب نہ کرنے کے لیے بہت محتاط رہیں"۔

امریکہ کی طاقت پر تبصرہ کرتے ہوئے، وہ  لیمی نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ایران "سنجیدہ ہو، پیچھے ہٹے اور اقوام متحدہ کے جوہری نگران پروگرام کی تعمیل کرے"۔

"واضح طور پر یہ خطرے کا لمحہ ہے،" لیمی  نے کہا،  "میں ایک پر امید  انسان ہوں - یقیناً یہ ایک دباؤ کا وقت ہے - لیکن میں اب بھی یقین رکھتا ہوں کہ سفارت کاری ضروری ہے اور غالب آسکتی ہے۔"

لیمی کا  مِڈ نائت ہیمر پر حتمی رائے دینے سے گریز

 وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایران کی اہم جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو جائز قرار دینے سے گریز کیا ۔

 ڈیوڈ لیمی نے اس بات کا جواب دینے سے گریز کیا ہے کہ آیا ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی درست تھی یا نہیں۔

پیر کی صبح بی بی سی ریڈیو 4 کے پروگرام ’ ٹُو ڈے’ میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے  حملوں کی لیگیلیٹی کے متعلق ڈائریکٹ سوال کیا گیا تو برطانیہ کے وزیر خارجہ نےپہلو بچا کر نکلتے ہوئے  کہا، " میں نے واضح کیا ہے کہ ہم اس فوجی کارروائی میں شامل نہیں تھے۔"

جب ان سے دوبارہ پوچھا گیا کہ کیا امریکی اقدام درست تھا، تو انہوں نے براہ راست جواب دینے سے بچتے ہوئے کہا, " میں نے کہا ہے کہ بالآخر اس مسئلے کا حل صرف سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے۔"

ڈیوڈ لیمی نے اس سوال پر  کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا کہ آیا انہیں امریکی حملے قانونی لگتے ہیں یا غیر قانونی۔

انہوں نے کہا، "دیکھیں، ہم اس میں شامل نہیں تھے، یہ معاملہ امریکیوں کا ہے، وہی اس پر بات کریں۔"

دیوڈ لیمی کی خواہش کے برعکس ایران کی جانب سے  ڈی ایسکلیشن کی کوئی علامت نطر نہین آ رہی بلکہ آن ایرانی پاسداران نے اعلان کیا کہ وہ  نام نہاد ملٹی وار ہیڈ-- دراصل کلسٹر میزائل اسرائیل پر استعمال کر رہے ہیں۔

  اس کے ساتھ تہران میں کئی  ایرانی جرنیلوں کی امریکہ کو ’فیصلہ کن جواب‘ کی دھمکی سامنے آئی۔ 
ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایران کے کمانڈر ان چیف امیر حاتمی کو ایک آپریشن روم میں ساتھی افسران سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں، وہ کہتے ہیں کہ ماضی میں جب بھی امریکہ نے ایران کے خلاف "جرائم" کیے ہیں، انہیں "فیصلہ کن جواب ملا ہے، اور اس بار بھی ایسا ہی ہو گا"۔

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اپنی افواج کی جانب سے امریکی فوجیوں کے خلاف ’کوئی کارروائی‘ کرنے کا امکان کھول دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران "کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا"