پی ایس 18گھوٹکی؛پیپلز پارٹی کو جھٹکا، آزاد امیدوار نے میدان مار لیا

 پی ایس 18گھوٹکی؛پیپلز پارٹی کو جھٹکا، آزاد امیدوار نے میدان مار لیا

ویب ڈیسک: گھوٹکی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18 میں آزاد امیدوار جام مہتاب ڈہر نے میدان مار لیا۔ 

پی ایس 18 کے 188 کل پولنگ اسٹیشنز کےغیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جام مہتاب ڈہر نے 57001 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی، جبکہ ان کے مقابلے میں پی پی کے سردار شہریار شر نے 52899ووٹ حاصل کر کے ہارگئے۔