آصف زرداری کو بینظیر آباد میں اپنے مقابل پر چار گنا برتری حاصل

Asif Ali Zardari, Shaheed Banazir Abad, City42, NA207,

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین سابق صدر آصف علی زرداری شہید بینظیر آباد نوابشاہ میں حلقہ این اے 207 میں اپنے مدمقابل  امیدوار شیر محمد رند کو بہت بڑے مارجن سے شکست دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اب تک سامنے آنے والے 40  پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق صدر آصف زرداری کو  22161ووٹ حاصل ہو چکے ہیں جبکہ ان کے مقابل کئی جماعتوں کے ھمایت یافتہ امیدوار سردار شیر محمد رند کو 5861 ووٹ مل سکے ہیں۔ باقی پولنگ سٹیشنوں کے نتائج ابھی موصول ہو رہے ہیں۔