پیپلز پارٹی نے تھرپارکر میں تمام پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار ارباب غلام رحیم کو پچھاڑ دیا

Mahesh Kumar Mulani, Tharparkar, City42, PPP

سٹی42: تھرپارکر کے حلقہ این اے 215 میں پاکستان پیپلز پارٹی تمام سیاسی پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کو بری طرح پچھاڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

تھرپارکر کے  این اے 215 میں 102 پولنگ اسٹیشنوں کے رزلٹ سامنے آئے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق  پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی 44430 لیکر آگے ہیں اور جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم 27807  لیکر پیچھے ہیں۔