ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات واحد راستہ؛ اکیس مسلم ممالک کی ایران پر  اسرائیل کےحملے کی مذمت

Irani Nuclear program, Irani nuke, Muslim Foreign Ministers, city42

سٹی42:   21 مسلم ممالک کے وزرائےخارج نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے اور اسے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔  ایرانی جوہری پروگرام پر پائیدار معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کو واحد راستہ قرا ر دیا گیا ۔

پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائےخارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کی ایران پر حالیہ جارحیت کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیلی حملے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی  ہیں۔

مشترکہ اعلامیے میں علاقائی خودمختاری، سالمیت اور ہمسائیگی کے اصولوں کے احترام پر زور اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

 مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ  خطرناک کشیدگی سے خطے میں امن واستحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ایٹمی و دیگر مہلک ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ کے قیام کی فوری ضرورت ہے۔

بیان میں تمام ممالک پر جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی میں شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ  آئی اے ای اے کی نگرانی میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

  ایرانی جوہری پروگرام پر پائیدار معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کو واحد راستہ قرا ر دیا گیا جبکہ  عالمی آبی گزرگاہوں میں بحری سکیورٹی اور آزاد نیویگیشن کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگرکیا گیا۔