ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر ٹرمپ نے تہران خالی کرنے کی وارننگ دے دی

 Trump on Truth Social, Tehrani citizens must evacuate, Trump asks Tehrani citizens to evacuate, Truth Social, Iran war, Israel Iran conflict, Iran\'s nuclear program , Irani nuke
کیپشن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 16 جون 2025 کو کینیڈا کے شہر کناناسکس میں G7 سربراہی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔( فوٹو بذریعہ گوگل)

سٹی42: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اچانک تہران کے باشندوں کو فوری طور پر شہر خالی کر دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔

آج  17 جون کی صبح پاکستان میں پونے چار بجے  کے لگ بھگ یہ خبریں آئیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر یہ پوسٹ کیا ہے کہ تہران کے سب باشندے تہران خالی کر دیں۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ تہران کو فوری طور پر خالی کر دیں، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرنا چاہیے تھے۔

ٹرمپ نے مزید لکھا، "ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ میں نے بار بار کہا! سب کو فوری طور پر تہران کو خالی کر دینا چاہیے!"