سٹی 42: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ایران کیساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے ۔ہمارا ایٹمی پروگرام امن کے لئے ہے۔
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خاص توجہ مرکوز ہے، اللہ تعالیٰ جب حالات بہتر کرتا ہے تو اللہ پاک کی رحمتیں برستی ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہی ہیں،عوام کی مشکلات کم ہو رہی ہیں ، پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل رہا ہے،شہباز شریف نے بنیاد رکھی، مریم آگے لے کر چل رہی ہے، ہم نے کینسر اور دل کے امراض کے ہسپتال قائم کئے،مریم نواز میڈیکل سٹی بنا رہی ہے، پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی علاج کی سہولتیں دے رہے ہیں ، لیپ ٹاپ کی تقسیم بھی جاری ہے، کسان کارڈ کی تقسیم کی جا رہی ہے، ہر سیکٹر میں مریم نواز جان فشانی سے کام کر رہی ہیں بجلی کے نرخوں میں کمی کی جارہی ہے، شرح سود میں کمی ہوئی، عمران خان کے دور میں شرح سود کہاں تھا ،اب کہاں ہے۔
نواز شریف نے کہا ایران کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،اسرائیل نے ایران سے بہت زیادتی کی، یہ کون سا طریقہ ہے کہ کسی کے گھر پر حملہ کر دیا جائے، پاکستان امن پسند ملک ہے،
ہم امن چاہتے ہیں ،خوش قسمتی ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام امن کے لئے ہے،