ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران خالی کرنے کے ٹرمپ کے مشورہ کا دنیا پر اثر

 City42, Donlad Trump, Truth Social, Iran's nuclear program, Irani Nuke, Israel Iran conflict, city42
کیپشن: تہران کے باشندے گزشتہ تین دن سے مسلسل تشویش کا شکار ہیں۔ اس تصویر مین تہران کے ایک حصہ مین لگی آگ سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ پیر کے روز اسرائیل نے تہران کے ایک حصہ کو خالی کرنے کی وارننگ دی اور اب جبکہ تہران میں صبح ہونے والی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے تمام شہریوں کو شہر چھوڑ دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔

سٹی42: آج 17 جون کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک ایران کے دارالھکومت تہران کے باشندوں کو شہر کو خالی کرنے کا مشورہ دے کر دنیا میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔  

ٹرمپ  آج دن میں ایک سے زیادہ بار کہہ چکے ہیں کہ" ایران نیوکلئیر ہتھیار نہیں رکھ سکتا"۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ "ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتا۔"

صدر ٹرمپ  نے کہا کہ ایران کو 'معاہدے' پر دستخط کرنے چاہیے تھے۔

ٹرمپ نے اس پوسٹ کو اس جملے کے ساتھ ختم کیا، "ہر کسی کو فوری طور پر تہران کو خالی کرنا چاہیے!"

تہران تقریباً 9.5 ملین افراد کا گھر ہے۔ قبل ازیں پیر کو، اسرائیل کی فوج نے قبل ازیں انخلا کی وارننگ جاری کی تھی جس میں وسطی تہران کے ایک حصے میں 330,000 افراد متاثر ہوئے تھے جس میں ملک کا سرکاری ٹی وی اور پولیس ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ تین بڑے ہسپتال بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک ایران کے نیم فوجی پاسداران انقلاب کی ملکیت ہے۔

تہران کے شہریوں کے متعلق سوشل میڈیا اور انترنیشنل نیوز آؤٹ لیٹس پر شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت ہے اور لوگ خوفزدہ ہیں، بہت سے لوگ شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں اور بہت سے اپنے گھروں تک محدود ہو کر وقت گزار رہے ہیں۔

ایسے میں ٹرمپ کی "تجویز"  یا مشورہ یا دھمکی نے شہریوں میں مزید خوف پھیلانا شروع کر دیا ہے۔