ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران میں سرکاری نیوز چینل پر حملے کی فوٹیج

Irani State TV attacked, City42 , Iran Israel war, Tehran's District 3 , evacuation warning
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیلی فضائیہ نے کچھ عرصہ قبل تہران میں ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے IRIB کے دفاتر پر بمباری کی تھی۔

اس غیر معمولی حملے کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے۔ اس فوٹیج میں حملے کا لمحہ دکھایا گیا ہے۔

آج پیر کی شام اسرائیل کی فوج IDF نے تہران کے اس علاقے کے لیے انخلاکا انتباہ جاری کیا  تھاجہاں IRIB کا ہیڈکوارٹر واقع ہے۔ اس علاقہ کو ڈسٹرکٹ تھری کہا جاتا ہے۔

اس حملے سے پہلے اسرائیل کے  وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا تھا، "ایرانی پروپیگنڈا اور اشتعال انگیزی کا منہ بند ہونے کے راستے پر ہے۔"

اسرائیلی حملے نے سرکاری ٹی وی کی نشریات میں خلل ڈالا، لائیو نشریات کے دوران پرجوش تقریر کرنے والی اینکر کو عمارت کے  کسی قریبی حصہ میں دھماکے کے بعد سٹوڈیو سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

بین الاقوامی قوانین کے مطابق جنگوں کے دوران صحافتی اداروں کو حملوں کا نشانہ بنانے سے گریز کیا جاتا ہے۔