ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاسدارانِ نے تل ابیب شہر خالی کرنے کی وارننگ دے دی

Tal Aviv evacuation warning, Pasdaran e Inqalab, IRGC Warning, Tal Aviv, Iran Israel war, City42
کیپشن: اتوار، 15 جون 2025 کو تل ابیب، اسرائیل میں میزائل حملے کے دوران ایک دھماکہ دیکھا جا رہا ہے۔ 

سٹی42:  ایران کے پاسداران انقلاب نے تل ابیب کے شہریوں کو اپنے گھر چھوڑ جانے کی وارننگ دے دی ہے۔ 
ایران کے پاسداران انقلاب نے تل ابیب کے رہائشیوں سے جلد از جلد انخلا کر جانے کی وارننگ دی ہے۔  ایران کے سرکاری میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے تہران کے ایک نامزد علاقے  ڈسٹرکٹ تھری کے رہائشیوں کے لیے انخلاء کی وارننگ جاری کرنے کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے تل ابیب کے شہریوں کو شہر خالی کرنے کی وارننگ دے دی ہے۔

تل ابیب آبادی کے لحاظ سے اسرائیل کا سب سے برٓ شہر ہے اور تجارتی سرگرمی کا مرکز بھی ہے۔ اسرائیل کے قیام سے لے کر حال ہی میں حکومتی اداروں کو یروشلم منتقل کئے جانے تک تل ابیب اسرائیل کا دارالحکومت رہا ہے۔ اب بھی حکومت علامتی طور پر یروشلم منتقل ہوئی ہے، اس کے بیشتر اہم کام بدستور تل ابیب سے ہی انجام دیئے جاتے ہیں۔

تل ابیب ایران کے جوابی حملوں کا پہلے دن سے نشانہ رہا ہے تاہم شہریوں کو شہر خالی کر دینے کی وارننگ پہلی مرتبہ دی گئی ہے۔