ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"  آج کی رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے" :  ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل

Irani Supreme National Council , Irani missals, city42 Iran Israel conflict, War, Channel12 Israel, Channel 13 Israel, Evacuation alert
کیپشن: File Photo

سٹی42: دو گھنٹے پہلے ایران کے میڈیا میں یہ اطلاعات آئیں کہ ایران کی جانب سے آج رات اسرائیل پر بڑے اور شدید میزائل حملے کی تیاری کی جارہی ہے لیکن پاکستان میں صبح دو بجے تک اسرائیل میں کسی  میزائل حملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا  کہ آج کی رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آج پیر اور منگل کی درمیانی رات ایرانی حملے کے اہداف میں حیفہ کے قریب رمات ڈیوڈ ائیربیس بھی شامل تھا  جبکہ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں کے قریب رہنے کی ہدایت کر دی تھی۔

ایران نے  اپنے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے بعد اسرائیلی نیوز چینلز کے لیے انخلا کی وارننگ جاری کی تھی۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نے اسرائیل کے N12 اور N14 چینلز کے  صحافیوں سے اپنے دفاتر چھوڑ کر چلے جانے کے لئے  انتباہ جاری کیا ۔ بظاہر یہ انتباہ  ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پر حملے کے ردعمل میں جاری کیا گیا ہے۔

کل اتوار اور پیر کی درمیانی رات ایران نے اسرائیل پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا  تھا جس میں  کم ازکم 8 اسرائیلی ہلاک اور 92 زخمی ہوگئے تھے اور حیفہ میں ایک آئل ریفائنری مکمل بند ہو گئی۔

 ایرانی حملوں میں حیفہ، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کو نشانہ بنایا گیا ، حیفہ پاور پلانٹ پر میزائل حملوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے سے امریکی سفارتخانے کو معمولی نقصان پہنچا البتہ اہل کار محفوظ رہے۔

جمعہ سے اب تک ایرانی میزائل حملوں میں 24اسرائیلی  شہری ہلاک اور 600 زخمی ہو چکے ہیں۔ اب تک کسی فوجی کے ان حملوں میں مارے جانے کی اسرائیل کے میڈیا مین کوئی خبر نہیں آئی جب کہ ایرانی میڈیا نے بھی ایسی کوئی اطلاع نہیں دی۔