ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل پر ایران کے حملے اپنے دفاع کے لیے ہیں، ایرانی مندوب

Israel Iran war, City42
کیپشن: پیر  16 جون 2025 کو  اسرائیل کے علاقہ بنی بریک میں ایرانی میزائل حملے کے مقام پر ایک  لڑکا ملبے سے گزر رہا ہے۔ (فوٹو: جان ویسلز / اے ایف پی)

سٹی42:  اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل پر ایران کے حملے اپنے دفاع کے لیے ہیں اور یہ "متناسب دفاعی کارروائیاں ہیں جو خصوصی طور پر فوجی مقاصد اور اس سے منسلک انفراسٹرکچر پر کی جا رہی ہیں"۔

سکیورٹی کونسل کو  ایک خط میں امیر سعید ایروانی نے لکھا کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں کے ساتھ تیسرے ممالک کی طرف سے کوئی بھی تعاون "انہیں اس بحران کی قانونی ذمہ داری اور نتائج میں شریک بناتا ہے۔"

 اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت، 15 رکنی سلامتی کونسل کو فوری طور پر کسی بھی ایسی کارروائی سے آگاہ کیا جانا چاہیے جو ریاستیں مسلح حملے کے خلاف اپنے دفاع میں کرتی ہیں۔ ایران کے میزائلوں کے اسرائیلی قصبوں اور شہروں پر حملوں میں 24 شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ 

ایران نے آج پیر اور منگل کی درمیانی رات اسرائیل کے مرکزی شہروں تل ابیب اور حیفہ پر زیادہ شدید میزائل حملوں کی وارننگ دی ہے۔