ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے سرکاری ٹی وی کی عمارت تباہ، نشریات بحال

Israel Iran war, City42 , Iran's State Tv channel , District three of Tehran
کیپشن: تہران کے ڈسٹرکٹ تھری میں آج شام اسرائیلی ائیر فورس کے حملے میں سرکاری نیوز چینل کی عمارت کو آگ لگی ہوئی ہے۔  اس حملے کے بعد نیوز چینل کی نشریات چند منٹ کے لئے رکیں، پھر بحال ہو گئیں۔ 

اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (IRIB) کی عمارت پر اسرائیل کے حملے کے بعد ایران کے سرکاری ٹی وی نے دوبارہ لائیو کوریج شروع کر دی۔

تہران میں سرکاری ٹی وی کی نشریاتی سروس کے ایک سینیئر اہلکار حسن عابدینی نے آج شب ہونے والے خوفناک حملے کے بعد کہا  کہ "صیہونی حکومت، ایرانی قوم کی دشمن، نے چند منٹ پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے نیوز نیٹ ورک کے خلاف ایک فوجی آپریشن کیا،" 

"حکومت [اسرائیل] اس حقیقت سے بے خبر تھی کہ اسلامی انقلاب اور عظیم ایران کی آواز کو فوجی آپریشن سے خاموش نہیں کیا جائے گا۔"