ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بار پھر سائرن بج گئے

 IDF, Bomb Shelter, City42, Tal Aviv, Israel Iran war, Irani Missal
کیپشن: اسرائیل میں کسی میزائل یا راکٹ کے حملے کی صورت مین تمام شہریوں کو بم سے محفوظ شیلٹر مین جانا پڑتا ہے، جن لوگوں کے گھروں مین کوئی ایسی پناہ گاہ نہیں وہ اجتماعی بم شیلٹر میں جاتے ہیں۔ وہاں ان کو تب تک رکنا پڑتا ہے جب تک حکومت کی طرف سے حملے کا خطرہ ختم ہونے کا اعلان نہ کیا جائے۔

سٹی42:  ایران سے میزائل فائر ہونے کے بعد تل ابیب اور وسطی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں۔
آج صبح پاکستان میں ساڑھے پانچ اور تل ابیب میں 3:31 بجے ایران سے میزائلوں کا نیا حملہ ڈیٹیکٹ ہونے کے بعد سائرن بجا کر لوگوں سے بم شیلٹرز مین جانے کے لئے کہا گیا ہے۔ 

IDF کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے میزائل فائر کے بعد تل ابیب اور وسطی اسرائیل میں فضائی حملے کے سائرن بج رہے ہیں۔

یہ آج رات کے دوران سائرن بجنے کا دوسرا موقع ہے۔