ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ کی فلسطین پر  بین الاقوامی کانفرنس ملتوی

Palestine Conference , Crown Prince Mohammad bin Salman, France
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:اقوام متحدہ کی فلسطین پر  فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں مجوزہ بین الاقوامی کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ  17  جون  سے 19  جون کے دوران  شیڈولڈ  اہم سفارتی  اجتماع جس مین فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستوں کے طے شدہ حل کی طرف پیش رفت دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی جانا تھی، اب یہ کانفرنس ملتوی ہو گئی ہے۔

اس اہم کانفرنس مین سعودی عرب کے  کراؤن پرنس محمد بن سلمان خود شریک ہونے والے تھے اور دنیا کی اہم طاقتوں کی جانب سے اس کانفرنس کے حوالے سے جو ڈپلومیٹک سرگرمیاں کی جا رہی تھیں، ان سے یہ عندیہ مل رہا تھا کہ اس میں کافی کچھ بڑا ہو گا، یہاں تک قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ فرانس فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر سکتا ہے۔

ایران پر اسرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال نے دنیا کو اس طرح انگیج کر لیا ہے کہ اب یہ اہم کانفرنس ملتوی ہو گئی۔

اس کانفرنس مین پاکستان سے  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےشرکت کے لیے نیویارک جانا تھا۔

کانفرنس کی صدارت مشترکہ طور پر سعودی عرب اور فرانس نےکرنا تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بعض ممالک کو اس اہم  کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔