ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی میزائلوں کی آمد؛ اسرائیل کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں سائرن بج گئے

ایرانی میزائلوں کی آمد؛ اسرائیل کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں سائرن بج گئے

سٹی42:  ایران کی طرف سے بیلسٹک میزائلوں کا بیراج ک فائر کئے جانے کی تصدیق کے بعد   وسطی، جنوبی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں۔

ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے کے بعد وسطی اسرائیل اور جنوبی اسرائیل کے بیر شیبہ علاقے میں سائرن بج رہے ہیں۔

جن علاقوں میں سائرن بج رہے ہیں وہاں کے شہریوں کو اگلے اطلاع تک پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسرائیل کی فوج نے پیر کے روز بتایا تھا کہ اس نے ایران کے اندر میزائل لانچ کرنے والے نظام پر حملے کر کے ایک تہائی لانچروں کو تباہ کر دیا ہے۔ اس کے بعد آج شب میزائلوں کے حملے کا اب آغاز ہوا ہے جس  میں آنے والے میزائلوں کی تعداد ابھی سامنے نہیں آئی۔