ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی میڈیا کی اسرائیل پر میزائل اور ڈرون فائر ہونے کی رپورٹ

Irani missal, Irani drown, Golan Hights, IDF, Irani media, city42, Diplomacy on Iran Israel conflict
کیپشن: File Photo

سٹی42:  ایران کا میڈیا کہہ رہا ہے کہ آج  17 جون کو ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر حملہ کرتے ہوئے میزائل  اور  ڈرونز  فائر کر دیئے، لیکن اسرائیل میں اب تک کہیں کوئی سائرن نہیں بجا البتہ آئی ڈی ایف نے گولان ہائٹس کے علاقہ میں کچھ ایرانی ڈرون گرانے کی اطلاع دی ہے۔

دوسری طرف تہران میں بھی  17 جون کو  پاکستانی وقت صبح دو بجے تک اسرائیل کے کسی حملے کی کوئی خبر نہیں آئی، اس کے برعکس کچھ اطلاعات آ رہی ہیں کہ ایران ڈپلومیسی کو موقع دینے کے اشارے دے رہا ہے اور اس نے عرب ممالک سے جنگ رکوانے کے لئے رابطہ کیا ہے۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق تل ابیب اور حیفہ پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیاگیا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب  کی ایرو اسپیس فورس نے فوج کے ساتھ مل کر اسرائیل پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے۔

دلچسپ صورتحال ہے کہ ایک طرف اسرائیل نے تہران کے ڈسٹرکٹ تھری کے مکینوں کو علاقہ سے چلے جانے کے لئے کہا، دوسری طرف پاسدارانِ انقلاب نے تل ابیب کے  شہریوں کو شہر چھوڑ جانے کے لئے کہا، لیکن دونوں طرف سے آج صبح 2 بجے تک کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی۔ ماسوائے اس کے کہ تہران میں سٹیٹ ٹی وی کی بلڈنگ پر ایک حملہ ہوا جس سے وہاں آگ لگ گئی تاہم سٹیٹ ٹی وی کی نشریات کچھ منٹ کے  تعطل کے بعد بحال ہو گئیں۔ اس کے بعد ایران کی طرف سے تل ابیب میں نیوز  چینلز کو ایسے ہی حملے کی دھمکی کے ساتھ کہا گیا کہ وہ اپنی عمارتین خالی کر جائیں، لیکن اب تک کوئی حملہ رپورٹ نہین ہوا۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نےپیر کے روز  کہا تھا کہ آج(16 اور 17 جون کی درمیانی)  رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت نے ایران کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنی قوم اور ملک کے دفاع میں یہ حملے جار ی رکھے اور صیہونی مجرموں پر کاری ضرب لگائے۔ 

اس سے پہلے ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف تھرٹی فائیو مار گرانے کا بھی دعوی کیا تھا تاہم اس دعوے کا کوئی ثبوت کسی طرف سے سامنے نہین آیا۔۔