پیپلز پارٹی کے جام خان شور نے قوم پرست لیڈر ایاز لطیف پلیجو کو چاروں شانے چِت کر دیا

Jam Shor Pakistan Peoples Party, PS 60, Sindh Assembly, Pakistan Peoples Party

حیدرآباد میں سندھ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 60 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جام خان شور نے جی ڈی اے اور عوامی تحریک کے لیڈر ایاز لطیف پلیجو  کو چاروں شانے چِت کر دیا۔

پی ایس 60 حیدرآباد کے 105 میں سے 99 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے جام خان شور 35352 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ  جی ڈی اے کے رہنما ایاز لطیف پلیجو  اب تک صرف6735ووٹ لے سکے ہیں۔

ایاز لطیف پلیجو قوم پرست سیاستدان رسول بخش پلیجو کے صاحبزادے ہیں اور سندھی قوم پرست جماعت قومی عوامی تحریک کے سربراہ ہیں۔  انہین سندھ مین پیپلز پارٹی کا سب سے بڑا ناقد سمجھا جاتا ہے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی تشکیل میں ان کا اہم کردار ہے ور وہ اس الائنس  کے مرکزی رہنما تصور کئے جاتے ہیں۔