ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلیم سیف اللہ کی شیر افضل خان پر برتری بڑھ گئی

Saleem Saif Ullah, NA41, Laki Marwat, City42

سٹی42: این اے 41 لکی مروت میں سلیم سیف اللہ نے پی ٹی آئی کے جیل میں سزا کاٹ رہے سابق چئیرمین عمران خان کے دستِ راست شیر افضل خان پر اپنی برتری مزید بڑھا لی ہے۔

اب تک سامنے آنے والے پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق سلیم سیف اللہ  8274 ووٹ حاصل کر کے آگے ہین اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے والے شیر افضل خان 5931 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ سلیم سیف اللہ شیر افضل خان پر برتری بتدریج بڑھتی نظر آ رہی ہے۔ سلیم سیف اللہ کہنہ مشق سیاست دان ہیں۔ وہ پہلے بھی لکی مروت سے الیکشن جیت چکے ہیں۔