ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی ٹریفک کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

ڈی آئی جی ٹریفک کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  علی ساہی :ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی 3 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔

دھواں چھوڑنے پر 9 سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس معطل کیے گئے، جبکہ ماحول دشمن 6 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹس بھی معطل کر دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 14 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، جبکہ 1800 سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا۔

رواں ماہ 1100 سے زائد ریت اور مٹی لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کو بغیر ترپال چلانے پر بھاری جرمانے کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی بروقت مینٹیننس کو یقینی بنائیں۔