ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الٰہی رحم! خضدار میں آج پھر  زلزلے کے جھٹکے

Earthquake, Khuzdar Earthquake, Baluchistan earthquake, City42 Rechtar scale

سٹی42: بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ گزشتہ چند روز میں اس خطہ مین بار بار زلزلے آ رہے ہیں، آج کے زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ بلند آوز سے کلمہ طیبہ پڑھنے لگے۔

 زلزلہ پیمامرکز  کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3  تھی جو کم شدت ہے لیکن از زلزلہ کے مرکز کی  زمین کے اندر گہرائی صرف  8 کلومیٹر ریکارڈ  کی گئی۔  زلزلے کا مرکز خضدار  شہر سے 70 کلومیٹر مغرب میں تھا۔

 زلزلے ک کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

 زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔