ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

ریاض سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ریاض سے اسلام آباد کی پرواز میں موجود مسافر  دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

ترجمان کے مطابق ریاض اسلام آباد کی پرواز میں ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافر کو دل کا دورہ پاکستانی فضائی حدود میں کوئٹہ کے قریب پڑا، اطلاع ملتے ہی پائلٹ نے پرواز کا رخ موڑ دیا اور ملتان میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، ائیرپورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے طیارے میں مسافر کا فوری معائنہ کیا۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ 47 سالہ مسافر محمد صادق خان پرواز میں ہی انتقال کرچکے  تھے اور ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

ترجمان کے مطابق میت کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز کو ڈھائی گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

Ansa Awais

Content Writer